مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ كَيْفَ الْجُلُوسُ فِي الْمَسْجِدِ . باب: مسجد میں کیسے بیٹھا جائے ؟
حدیث نمبر: 2036
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ رَأَى قَوْمًا قَدْ أَسْنَدُوا ظُهُورَهُمْ إِلَى قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ بَيْنَ أَذَانِ الْفَجْرِ وَالْإِقَامَةِ فَقَالَ : لَا تَحُولُوا بَيْنَ الْمَلَائِكَةِ وَبَيْنَ صَلَاتِهَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : انہوں نے کچھ لوگوں کو دیکھا کہ وہ فجر کی اذان اور اقامت کے درمیان مسجد کی قبلہ کی سمت کی طرف ٹیک لگا کر بیٹھے ہوئے تھے تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا : تم لوگ فرشتوں کی نماز کے درمیان رکاوٹ نہ بنو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔