حدیث نمبر: 1982
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - أَنَّهُ كَرِهَ الصَّلَاةَ فِي الْمِحْرَابِ وَقَالَ : إِنَّمَا كَانَتْ لِلْكَنَائِسِ فَلَا تَشَبَّهُوا بِأَهْلِ الْكِتَابِ ، يَعْنِي أَنَّهُ كَرِهَ الصَّلَاةَ فِي الطَّاقِ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : وہ محراب میں نماز ادا کرنے کو مکروہ سمجھتے تھے وہ یہ فرماتے تھے : یہ ( یعنی محراب ) گرجا گھروں میں ہوتی ہے ، تو تم لوگ اہل کتاب کے ساتھ مشابہت اختیار نہ کرو ( راوی بیان کرتے ہیں : ) یعنی وہ طاق میں نماز ادا کرنے کو مکروہ سمجھتے تھے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 1982
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن