مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابٌ مِنْهُ فِي كَمَالِ الْإِيمَانِ . باب: ایمان کے کمال کا بیان
حدیث نمبر: 194
عَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَكْمَلُ الْمُؤْمِنِينَ إِيمَانًا أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ أَبُو أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، وَلَا أَعْرِفُهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” اہل ایمان میں ، سب سے زیادہ کامل ایمان اُس کا ہے ، جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں“ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں یہ مذکور ہے کہ اسے ابوایوب نے محمد بن منکدر سے نقل کیا ہے اور میں اس راوی سے واقف نہیں ہوں ۔