مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ بِنَاءِ الْمَسَاجِدِ . باب: مساجد تعمیر کرنا
وَعَنْ بِشْرِ بْنِ حَيَّانَ قَالَ : جَاءَ وَاثِلَةُ بْنُ الْأَسْقَعِ وَنَحْنُ نَبْنِي مَسْجِدَنَا قَالَ : فَوَقَفَ عَلَيْنَا فَسَلَّمَ ثُمَّ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنْ بَنَى مَسْجِدًا فَصَلَّى فِيهِ بَنَى اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لَهُ فِي الْجَنَّةِ أَفْضَلَ مِنْهُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى الْخُشَنِيُّ ، ضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ وَابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَوَثَّقَهُ فِي رِوَايَةٍ ، وَوَثَّقَهُ دُحَيْمٌ وَأَبُو حَاتِمٍ . ¤بشر بن حیان بیان کرتے ہیں : سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ تشریف لائے ہم اس وقت اپنی مسجد تعمیر کر رہے تھے وہ ہمارے پاس آ کر ٹھہر گئے انہوں نے ہمیں سلام کیا پھر انہوں نے یہ بات بیان کی میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جو شخص مسجد بناتا ہے ، اور اس میں نماز ادا کرتا ہے ، تو اللہ تعالی اس شخص کے لئے جنت میں اس سے زیادہ فضیلت والا گھر بنا دیتا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایک راوی حسن بن یحیی خشنی ہے ، اسے امام دارقطنی رحمہ اللہ اور ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے ایک روایت کے مطابق یحیی نے اسے ” ثقہ “ قرار دیا ہے دحیم اور ابوحاتم نے اسے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ۔