مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ فَضْلِ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الذِّكْرِ وَالسُّجُودِ . باب: مساجد کی فضیلت ، ذکر کے مقامات اور سجدے کے مقام کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 1927
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَيُّ الْبِقَاعِ خَيْرٌ وَأَيُّ الْبِقَاعِ شَرٌّ ؟ قَالَ : " خَيْرُ الْبِقَاعِ الْمَسَاجِدُ وَشَرُّ الْبِقَاعِ الْأَسْوَاقُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَهُوَ ثِقَةٌ ، وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ فِي آخِرِ عُمُرِهِ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا زمین کا کون سا حصہ سب سے بہتر ہے ، اور کون سا حصہ سب سے زیادہ برا ہے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” سب سے بہتر حصہ مساجد ہیں ، اور سب سے برا حصہ بازار رہیں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے ، اور وہ ” ثقہ “ ہے ، تاہم وہ اپنی عمر کے آخری حصے میں اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔