حدیث نمبر: 18775
عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ قَالَ : سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ ، سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ ، فَقَالَهَا فِي مَجْلِسِ ذِكْرٍ كَانَ كَالطَّابَعِ يُطْبَعُ عَلَيْهِ ، وَمَنْ قَالَهَا فِي مَجْلِسِ لَغْوٍ كَانَتْ كَفَّارَةً لَهُ " . ¤
محمد محی الدین

سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص یہ پڑھ لے گا : ” اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے اور میں اس کی حمد بیان کرتا ہوں ، تو پاک ہے ، اے اللہ ! اور حمد تیرے لئے مخصوص ہے ، میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور میں تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں ۔ “ ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اگر وہ محفل ذکر میں یہ کلمات پڑھ لے گا تو یہ مہر کی مانند ہوں گے جو اس محفل پر لگا دی گئی ہو گی ، اور جو شخص لغویات کی محفل میں ان کو پڑھ لے گا ، تو یہ اس کے لئے کفارہ بن جائیں گے ۔ “

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب أهل الجنة / حدیث: 18775
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح