مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب أهل الجنة— اہل جنت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي أَكْلِ أَهْلِ الْجَنَّةِ ، وَشُرْبِهِمْ ، وَشَهَوَاتِهِمْ . باب: اہل جنت کا کھانا پینا اور ان کی شہوت
حدیث نمبر: 18752
وَعَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " يُزَوَّجُ الْعَبْدُ فِي الْجَنَّةِ سَبْعِينَ زَوْجَةً " . فَقِيلَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَيُطِيقُهَا ؟ قَالَ : " يُعْطَى قُوَّةَ مِائَةٍ " . قُلْتُ : رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جنت میں آدمی کی شادی 70 بیویوں کے ساتھ کی جائے گی ، عرض کی گئی : یا رسول اللہ ! کیا آدمی اس کی طاقت رکھے گا ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اسے 100 ( عورتوں کے ساتھ صحبت کرنے ) کی قوت عطا کی جائے گی ۔ “ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔