حدیث نمبر: 18739
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " قِيدُ سَوْطِ أَحَدِكُمْ فِي الْجَنَّةِ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمِثْلِهَا وَلَقَابُ قَوْسِ أَحَدِكُمْ فِي الْجَنَّةِ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمِثْلَهَا مَعَهَا وَلَنَصِيفُ امْرَأَةٍ مِنَ الْجَنَّةِ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمِثْلَهَا مَعَهَا " . قُلْتُ : يَا أَبَا هُرَيْرَةَ ، مَا التَّضْعِيفُ ؟ قَالَ : الْخِمَارُ . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جنت میں تم میں سے کسی ایک شخص کے کوڑا ( یا چابک ) رکھنے کی جگہ ، دنیا اور اس کی مانند ( مزید دنیا ) سے بہتر ہے اور جنت میں تم میں سے کسی ایک کی کمان کی جگہ ، دنیا اور اس کی مانند ( مزید دنیا ) سے بہتر ہے ، اور جنتی عورت کی اوڑھنی ، دنیا اور اس کی مانند ( مزید دنیا ) سے بہتر ہے ۔ “ راوی کہتے ہیں : میں نے کہا: اے سیدنا ابوہریرہ ! ” نصیف “ سے مراد کیا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا : اوڑھنی ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب أهل الجنة / حدیث: 18739
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (483/2)»