مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب أهل الجنة— اہل جنت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَا أَعَدَّهُ اللَّهُ - سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى - لِأَهْلِ الْجَنَّةِ . باب: اللہ تعالیٰ نے اہل جنت کے لئے کیا تیار کیا ہے ؟ اس کا تذکرہ
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ طَيْرَ الْجَنَّةِ كَأَمْثَالِ الْبُخْتِ ، تَرْعَى فِي شَجَرِ الْجَنَّةِ " . فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّ هَذِهِ لَطَيْرٌ نَاعِمَةٌ ! فَقَالَ : " أَكَلَتُهَا أَنْعَمُ مِنْهَا - قَالَهَا ثَلَاثًا - وَإِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَكُونَ مِمَّنْ يَأْكُلُ مِنْهَا [ يَا أَبَا بَكْرٍ ] " . قُلْتُ : رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ سَيَّارِ بْنِ حَاتِمٍ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جنت کے پرندے بختی ( اونٹوں ) کی مانند ہوں گے اور وہ جنت کے درختوں میں سے کھائیں گے ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی : یا رسول اللہ یہ تو نعمت ( میں رہنے ) والے پرندے ہوں گے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اُن کو کھانے والے ، اُن سے زیادہ نعمت میں ہوں گے ، یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی ، اور پھر یہ فرمایا : مجھے یہ امید ہے اے ابوبکر ! کہ تم اُن کو کھانے والوں میں سے ایک ہو گے ۔ “ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف سیار بن حاتم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔