حدیث نمبر: 187
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي : ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ ، وَلَا دِينَ لِمَنْ لَا عَهْدَ لَهُ ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَا يَسْتَقِيمُ دِينُ عَبْدٍ حَتَّى يَسْتَقِيمَ لِسَانُهُ ، ولا يَسْتَقِيمُ لِسَانُهُ حَتَّى يَسْتَقِيمَ قَلْبُهُ ، وَلَا يُدْخُلُ الْجَنَّةَ مَنْ لَا يَأْمَنُ جَارُهُ بَوَائِقَهُ " قِيلَ : مَا الْبَوَائِقُ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " غِشُّهُ وَظُلْمُهُ ، وَأَيَّمَا رَجُلٌ أَصَابَ مَالًا مِنْ حَرَامٍ ، وَأَنْفَقَ مِنْهُ لَمْ يُبَارَكْ لَهُ فِيهِ ، وَإِنْ تَصَدَّقَ لَمْ يُقْبَلْ ، وَمَا بَقِيَ فَزَادُهُ إِلَى النَّارِ ، وَإِنَّ الْخَبِيثَ لَا يُكَفِّرُ الْخَبِيثَ ، وَلَكِنَّ الطَّيِّبَ يُكَفِّرُ " رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ : حُصَيْنُ بْنُ مَذْعُورٍ ، عَنْ فَرَسٍ التِّيمِيِّ ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُمَا .
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : اُس شخص کا ایمان نہیں ، جس کی امانت نہ ہو ، اور اُس شخص کا دین نہیں ، جس کا عہد نہ ہو ، اُس ذات کی قسم ! جس کے دست قدرت میں محمد کی جان ہے ، آدمی کا دین اس وقت تک ٹھیک نہیں ہوتا ، جب تک اُس کی زبان ٹھیک نہ ہو ، اور اُس کی زبان اُس وقت تک ٹھیک نہیں ہوتی ، جب تک اُس کا دل ٹھیک نہ ہو اور آدمی اُس وقت تک جنت میں داخل نہیں ہو گا ، جب تک اُس کا پڑوسی اس کی زیادتیوں سے محفوظ نہ ہو ، عرض کی گئی : اُس کی زیادتیوں سے کیا مراد ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس کا دھوکہ دینا اور ظلم کرنا ، ( آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا : ) جو شخص حرام طور پر مال حاصل کرے اور پھر اُس میں سے خرچ کرے ، تو اُس کے لیے اُس مال میں برکت نہیں رکھی جائے گی ، اور اگر وہ ( اس مال کو ) صدقہ کرے گا ، تو وہ قبول نہیں ہو گا ، اور جو مال بچ جائے گا ، وہ جہنم کی طرف جانے کے لیے اُس کا زاد سفر ہو گا ، بیشک خبیث کسی خبیث کو ختم نہیں کرتا ، بلکہ پاکیزہ چیز ( خبیث چیز ) کو ختم کرتی ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں یہ مذکور ہے کہ اسے حصین بن مذعور نے فرس تیمی سے نقل کیا ہے اور میں نے کسی کو ان دونوں کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الإيمان / حدیث: 187
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 10553»