مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب أهل الجنة— اہل جنت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي كَثْرَةِ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّةِ نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . باب: ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ کی امت میں سے ، جنت میں داخل ہونے والوں کی کثرت کا بیان
عَنْ جَابِرٍ : أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ يَكُونَ مَنْ تَبِعَنِي مِنْ أُمَّتِي [ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ] رُبْعَ أَهْلِ الْجَنَّةِ " . قَالَ : فَكَبَّرْنَا . ثُمَّ قَالَ : " أَرْجُو أَنْ يَكُونُوا ثُلُثَ النَّاسِ " . قَالَ : فَكَبَّرْنَا ، ثُمَّ قَالَ : " أَرْجُو أَنْ يَكُونُوا الشَّطْرَ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَكَذَلِكَ أَحَدُ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ . ¤سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” مجھے یہ امید ہے کہ میری امت میں سے جو لوگ میری پیروی کریں گے ، قیامت کے دن وہ اہل جنت کا چوتھائی حصہ ہوں گے ، راوی کہتے ہیں : تو ہم نے تکبیر کہی ، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مجھے یہ امید ہے کہ وہ لوگوں کا ( یعنی اہل جنت کا ) ایک تہائی حصہ ہوں گے ، راوی کہتے ہیں : تو ہم نے تکبیر کہی ، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مجھے یہ امید ہے کہ وہ ( یعنی میری امت کے افراد ، اہل جنت کا ) نصف ہوں گے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے ، امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ہزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال اسی طرح ہیں ۔