مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب أهل الجنة— اہل جنت کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي جَنَّاتِ الْفِرْدَوْسِ . باب: جنات الفردوس کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18650
وَعَنْ سَمُرَةَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ لَنَا : " إِنَّ الْفِرْدَوْسَ هِيَ رَبْوَةُ الْجَنَّةِ الْوُسْطَى الَّتِي هِيَ أَرْفَعُهَا وَأَحْسَنُهَا " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے یہ فرماتے تھے : ” فردوس جنت کا بلند سطح والا درمیانی حصہ ہے ، جو سب سے بلند اور سب سے زیادہ خوبصورت ہے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں یوسف بن خالد سمتی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔