حدیث نمبر: 18543
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " الصِّيَامُ وَالْقُرْآنُ يَشْفَعَانِ فِي الْعَبْدِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، يَقُولُ الصِّيَامُ : أَيْ رَبِّ ، مَنَعْتُهُ الطَّعَامَ وَالشَّهْوَةَ فَشَفِّعْنِي فِيهِ ، وَيَقُولُ الْقُرْآنُ : مَنَعْتُهُ النَّوْمَ بِاللَّيْلِ فَشَفِّعْنِي فِيهِ " . قَالَ : " فَيَشْفَعَانِ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ عَلَى ضَعْفٍ فِي ابْنِ لَهِيعَةَ ، وَقَدْ وُثِّقَ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” روزہ اور قرآن ، قیامت کے دن بندے کی شفاعت کریں گے ، روزہ کہے گا : اے میرے پروردگار ! میں نے اسے کھانے سے اور نفسانی خواہش پوری کرنے سے روکے رکھا ، تو اس کے بارے میں میری شفاعت قبول فرما لے ! قرآن کہے گا : میں نے اسے رات کے وقت سونے سے روکے رکھا ، تو اس کے بارے میں میری شفاعت قبول فرما لے ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : تو اُن دونوں کی شفاعت قبول ہو گی ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ، اگرچہ ابن لہیعہ نامی راوی میں ضعف پایا جاتا ہے ، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب البعث / حدیث: 18543
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (174/2)»