مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البعث— دوبارہ زندہ کیے جانے کے بارے میں روایات
بَابُ شَفَاعَةِ أَبِينَا آدَمَ - عَلَيْهِ الصَّلَاةُ السَّلَامِ - . باب: ہمارے جد امجد حضرت آدم علیہ السلام کا شفاعت کرنا
حدیث نمبر: 18541
وَعَنْ خَرَشَةَ بْنِ الْحُرِّ قَالَ : قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ فَلَقِيتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَلَامٍ فَقَالَ : أَلَا أُحَدِّثُكَ حَدِيثًا هُوَ فِي كِتَابِ اللَّهِ ؟ فَذَكَرَ قَوْمًا يَخْرُجُونَ مِنَ النَّارِ فَيَقُولُ آدَمُ : يَا رَبِّ، حَرَقَتْ بَنِيَّ فَيُخْرَجُونَ مِنْهَا . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
خرشہ بن حر بیان کرتے ہیں : میں مدینہ منورہ آیا ، میری ملاقات سیدنا عبداللہ بن سلام رجی اللہ عنہ سے ہوئی ، انہوں نے فرمایا : کیا میں تمہیں ایسی حدیث بیان نہ کروں ؟ جس کا ذکر اللہ کی کتاب میں ہے ، پھر انہوں نے وہ حدیث بیان کی جس میں ان لوگوں کا ذکر ہے جو جہنم سے نکلیں گے اور سیدنا آدم علیہ السلام کہیں گے : اے میرے پروردگار ! میرے بچے جل رہے ہیں ، تو انہیں وہاں سے نکال دیا جائے گا ( یعنی سیدنا آدم علیہ السلام کی اولاد کو جہنم سے نکال دیا جائے گا ) ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔