مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ فَضْلِ الْأَذَانِ . باب: اذان دینے کی فضیلت
حدیث نمبر: 1850
وَعَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " تُفْتَحُ أَبْوَابُ السَّمَاءِ لِخَمْسٍ : لِقِرَاءَةِ الْقُرْآنِ ، وَلِلِقَاءِ الزَّحْفَيْنِ ، وَلِنُزُولِ الْقَطْرِ ، وَلِدَعْوَةِ الْمَظْلُومِ ، وَلِلْأَذَانِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَسَدِيُّ ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَمُسْلِمٌ وَابْنُ مَعِينٍ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ الْمَدِينِيِّ ، وَوَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَابْنُ حِبَّانَ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : الْأَزْدِيَّ مَكَانَ الْأَسَدِيِّ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” پانچ چیزوں کے لئے آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں قرآن کی تلاوت ، دشمنوں کا سامنا ، بارش کا نزول ، مظلوم کی دعا اور اذان “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حفص بن سلیمان اسدی ہے ، جسے امام بخاری رحمہ اللہ امام مسلم یحیی بن معین امام نسائی رحمہ اللہ اور علی بن مدینی نے ضعیف قرار دیا ہے ، جب کہ امام أحمد اور ابن حبان نے اسے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ، تاہم انہوں نے لفظ اسدی کی جگہ لفظ ازدی نقل کیا ہے ۔