مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البعث— دوبارہ زندہ کیے جانے کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي حَوْضِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . باب: نبی اکرم ﷺ کے حوض ( کوثر ) کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18475
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ لِي حَوْضًا وَأَنَا فَرَطُكُمْ عَلَيْهِ " . قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ : " وَأَنَا فَرَطُكُمْ عَلَيْهِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میرا ایک حوض ہے اور میں اس پر تمہارا پیشرو ہوؤں گا ۔ “ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ” صحیح “ میں اختصار کے ساتھ مذکور ہے : ” میں تمہارا پیشرو ہوؤں گا“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں حسن سند کے ساتھ نقل کی ہے ۔