مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البعث— دوبارہ زندہ کیے جانے کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي حَوْضِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . باب: نبی اکرم ﷺ کے حوض ( کوثر ) کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لَيَرِدَنَّ عَلَيَّ الْحَوْضَ رِجَالٌ مِمَّنَ صَحِبَنِي [ وَرَآنِي حَتَّى إِذَا رُفِعُوا إِلَيَّ وَرَأَيْتُهُمْ اخْتَلَجُوا دُونِي ، فَلَأَقُولَنَّ : رَبِّ أَصْحَابِي أَصْحَابِي ] فَيُقَالُ : إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفٍ فِيهِ. وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ ، وَرِجَالُهُ كَرِجَالِ أَحْمَدَ . ¤سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” حوض پر میرے سامنے کچھ ایسے لوگ آئیں گے جو میرے ساتھ رہے اور انہوں نے مجھے دیکھا ، یہاں تک کہ جب وہ میرے سامنے آئیں گے اور میں انہیں دیکھوں گا تو انہیں مجھ سے پہلے ہی روک لیا جائے گا ، میں یہ ضرور کہوں گا : اے میرے پروردگار ! میرے ساتھی ، میرے ساتھی ، تو یہ کہا: جائے گا : تم نہیں جانتے ، تمہارے بعد انہوں نے کیا نیا کام کیا تھا ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف علی بن زید کا معاملہ مختلف ہے اس میں موجود ضعف کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے ، یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے اور ان میں سے ایک کے رجال امام أحمد کے رجال کی مانند ہیں ۔