مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البعث— دوبارہ زندہ کیے جانے کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحِسَابِ . باب: حساب کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " وَيْلٌ لِلْمَالِكِ مِنَ الْمَمْلُوكِ ، وَوَيْلٌ لِلْمَمْلُوكِ مِنَ الْمَالِكِ ، وَوَيْلٌ لِلْغَنِيِّ مِنَ الْفَقِيرِ ، وَوَيْلٌ لِلْفَقِيرِ مِنَ الْغَنِيِّ ، وَوَيْلٌ لِلشَّدِيدِ مِنَ الضَّعِيفِ ، وَوَيْلٌ لِلضَّعِيفِ مِنَ الشَّدِيدِ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ : مُحَمَّدِ بْنِ اللَّيْثِ ، وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ ، وَقَالَ : يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ ، وَلَمْ أَجِدْهُ فِي الْمِيزَانِ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الْأَعْمَشَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَنَسٍ ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى . ¤سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مملوک کے حوالے سے مالک کے لئے بربادی ہے اور مالک کے حوالے سے مملوک کے لئے بربادی ہے ، غریب کے حوالے سے امیر کے لئے بربادی ہے اور امیر کے حوالے سے غریب کے لئے بربادی ہے ، کمزور کے حوالے سے طاقتور کے لئے بربادی ہے اور طاقتور کے حوالے سے کمزور کے لئے بربادی ہے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد محمد بن لیث کے حوالے سے نقل کی ہے امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اس راوی کا تذکرہ کتاب الثقات میں کیا ہے اور یہ کہا: ہے : یہ غلطی کر جاتا ہے اور دوسروں کے برخلاف نقل کرتا ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں نے ” میزان الاعتدال “ میں اس کا تذکرہ نہیں پایا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ، البتہ اعمش نامی راوی نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ، یہ روایت امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے ۔