مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ فَضْلِ الْأَذَانِ . باب: اذان دینے کی فضیلت
حدیث نمبر: 1835
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " الْمُؤَذِّنُونَ أَطْوَلُ النَّاسِ أَعْنَاقًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . فَذَكَرَ الْحَدِيثَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ أَبُو الصَّلْتِ الْبَصَرِيُّ ، قَالَ الْمِزِّيُّ : رَوَى عَنْهُ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَلَمْ يَذْكُرْ غَيْرَهُ . وَقَدْ رَوَى عَنْهُ ابْنُهُ خَالِدُ بْنُ أَبِي الصَّلْتِ فِي الطَّبَرَانِيِّ فِي هَذَا الْحَدِيثِ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” قیامت کے دن اذان دینے والے لوگ سب سے زیادہ طویل گردن والے ہوں گے “ ۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابوصلت بصری ہے ۔ امام مزی کہتے ہیں : علی بن زید نے اس سے روایت نقل کی ہے : انہوں نے اس کے علاوہ کسی اور کا ذکر نہیں کیا حالانکہ اس کے بیٹے خالد بن ابوصلت نے اس سے روایت نقل کی ہے ، جو معجم طبرانی نے مذکور ہے ، اور وہ یہ حدیث ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔