حدیث نمبر: 18320
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " يُحْشَرُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حُفَاةً عُرَاةً " . فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، فَكَيْفَ يَرَى بَعْضُنَا إِلَى بَعْضٍ ؟ فَقَالَ : " شُغِلَ النَّاسُ " . قُلْتُ : مَا شَغَلَهُمْ ؟ قَالَ : " نَشْرُ الصَّحَائِفِ فِيهَا مَثَاقِيلُ الذَّرِّ ، وَمَثَاقِيلُ الْخَرْدَلِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَى بْنِ أَبِي عَيَّاشٍ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” قیامت کے دن لوگوں کو برہنہ پاؤں ، برہنہ جسم حالت میں اٹھایا جائے گا ، سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں : میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! یہ تو بڑی عجیب بات ہے ، لوگ ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہوں گے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : لوگوں کی ( دوسروں کی طرف ) توجہ ہی نہیں ہو گی ، میں نے دریافت کیا : اُن کی توجہ کس طرف ہو گی ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ان صحیفوں کی طرف جو کھلے ہوئے ہوں گے اور اُن میں چیونٹی کے وزن جتنی چیز اور رائی کے دانے کے وزن جتنی چیز ( یعنی نیکی یا برائی ) موجود ہو گی ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف محمد بن ابوموسیٰ بن عیاش کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب البعث / حدیث: 18320
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (837)»