مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ فَضْلِ الْأَذَانِ . باب: اذان دینے کی فضیلت
حدیث نمبر: 1831
وَعَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ : " أَطْوَلُ النَّاسِ أَعْنَاقًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ الْمُؤَذِّنُونَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، إِلَّا أَنَّ الْأَعْمَشَ قَالَ : حُدِّثْتُ عَنْ أَنَسٍ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے : ” قیامت کے دن لوگوں میں سب سے زیادہ بلند گردن ، اذان دینے والوں کی ہو گی “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں البتہ اعمش نے یہ بات بیان کی ہے مجھے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ حدیث بیان کی گئی ہے ۔