حدیث نمبر: 1828
وَعَنْ ابْنِ عُمَرَ - رَحِمَهُ اللَّهُ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يُغْفَرُ لِلْمُؤَذِّنِ مُنْتَهَى أَذَانِهِ ، وَيَسْتَغْفِرُ لَهُ كُلُّ رَطْبٍ وَيَابِسٍ سَمِعَ صَوْتَهُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : " وَيُجِيبُهُ كُلُّ رَطْبٍ وَيَابِسٍ " . وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” مؤذن کی اذان ( کی آواز ) جہاں تک جاتی ہے مؤذن کی اتنی مغفرت ہو جاتی ہے ، اور اس کے لئے ہر تر اور خشک چیز دعائے مغفرت کرتی ہے ، جو بھی ( چیز ) اس کی آواز سنتی ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام بزار نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” ہر تر اور خشک چیز اسے جواب دیتی ہے “ ۔ اس روایت کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 1828
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح