حدیث نمبر: 18120
عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ : دَخَلْتُ يَوْمًا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعِنْدَهُمْ قِدْرٌ تَفُورُ لَحْمًا ، فَأَعْجَبَتْنِي شَحْمَةٌ فَأَخَذْتُهَا فَازْدَرَدْتُهَا ، فَاشْتَكَيْتُ عَلَيْهَا سَنَةً ، ثُمَّ إِنِّي ذَكَرْتُهُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " إِنَّهُ كَانَ فِيهَا نَفْسُ سَبْعَةِ أَنَاسِيَّ " . ثُمَّ مَسَحَ بَطْنِي فَأَلْقَيْتُهَا خَضْرَاءَ ، فَوَالَّذِي بَعَثَهُ بِالْحَقِّ ، مَا اشْتَكَيْتُ حَتَّى السَّاعَةِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ أَبُو أُمَيَّةَ الْأَنْصَارِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا . ¤
محمد محی الدین

سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک دن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ، اس وقت آپ کے گھر میں ایک ہنڈیا تھی ، جس میں گوشت پک رہا تھا ، مجھے اس کی خوشبو اچھی لگی ، میں نے اُسے لیا اور کھا لیا ، اس کی وجہ سے میں ایک سال بیمار رہا پھر میں نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اس میں سات افراد کی خوراک تھی ، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے پیٹ پر ہاتھ پھیرا تو میں نے سبز رنگ کی چیز قے کر دی ، اُس ذات کی قسم ! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے ، اس کے بعد سے لے کر آج تک مجھے کبھی شکایت نہیں ہوئی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوامیہ انصاری ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزهد / حدیث: 18120
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4429)»