مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ أَكَلَ شَيْئًا يَعْلَمُ أَنَّهُ حَرَامٌ . باب: اس شخص کا بیان ، جو کوئی ایسی چیز کھاتا ہے ، جس کے بارے میں وہ جانتا ہو کہ یہ حرام ہے
حدیث نمبر: 18107
عَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ سَعْدٍ أَنَّهَا قَالَتْ : أَفْتِنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ عَنِ السَّرِقَةِ . قَالَ : " مَنْ أَكَلَهَا ، وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهَا سَرِقَةٌ فَقَدْ أُشْرِكَ فِي إِثْمِ سَرِقَتِهَا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤محمد محی الدین
سیدہ میمونہ بنت سعد رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ چوری کے بارے میں ہمیں حکم بیان کیجئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو اس ( یعنی چوری شدہ چیز ) کو کھاتا ہے اور وہ یہ جانتا ہے کہ یہ چوری کی ہے تو وہ شخص اُس چیز کی چوری کے گناہ میں شراکت دار ہوتا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔