مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ سَلَّمَ عَلَى مَنْ يُحِبُّهُ لِلَّهِ . باب: اس شخص کا بیان ، جو دوسرے شخص کو سلام کرتا ہے ، جس کے ساتھ وہ ( یا وہ اس کے ساتھ ) اللہ تعالیٰ کی خاطر محبت کرتا ہے
حدیث نمبر: 17987
عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَا مِنْ عَبْدَيْنِ تَحَابَّا فِي اللَّهِ يَسْتَقْبِلُ أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ فَيُصَافِحُهُ ، وَيُصَلِّيَا عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا لَمْ يَتَفَرَّقَا حَتَّى يَغْفِرَ لَهُمَا ذُنُوبَهُمَا ، مَا تَقَدَّمَ مِنْهَا وَمَا تَأَخَّرَ " . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ دُرُسْتُ بْنُ حَمْزَةَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جب بھی دو ایسے بندے ملتے ہیں ، جو ایک دوسرے کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی خاطر محبت رکھتے ہوں ، تو ان دونوں میں سے ایک دوسرے کے سامنے آ کر اس کے ساتھ مصافحہ کرتا ہے ، اور وہ دونوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں ، تو ان دونوں کے جدا ہونے سے پہلے اُن کے گزشتہ اور آئندہ گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی درست بن حمزہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔