مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابُ الْمُؤْمِنِ يَأْلَفُ وَيُؤْلَفُ . باب: مومن الفت رکھتا ہے اور اس سے الفت رکھی جاتی ہے
حدیث نمبر: 17976
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعِيدٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " الْمُؤْمِنُ يَأْلَفُ وَيُؤْلَفُ ، وَلَا خَيْرَ فِيمَنْ لَا يَأْلَفُ وَلَا يُؤْلَفُ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مومن الفت رکھتا ہے اور اس سے الفت رکھی جاتی ہے اور اس شخص میں بھلائی نہیں ہے جو نہ الفت رکھتا ہو اور نہ اس سے الفت رکھی جائے ۔ “
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے ۔