مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ نَامَ عَنْ صَلَاةٍ أَوْ نَسِيَهَا . باب: جو شخص نماز کے وقت سویا رہ جائے یا اسے بھول جائے اس کا حکم
حدیث نمبر: 1793
وَلِابْنِ مَسْعُودٍ أَيْضًا عِنْدَ أَحْمَدَ وَالْبَزَّارِ قَالَ : أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْحُدَيْبِيَةِ . فَذَكَرَ أَنَّهُمْ نَزَلُوا دَهَاسًا مِنَ الْأَرْضِ - يَعْنِي الدَّهَاسَ الرَّمْلَ - فَقَالَ : " مَنْ يَكْلَأُنَا ؟ " فَقَالَ بِلَالٌ : أَنَا فَذَكَرَ نَحْوَهُ . ¤ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ ، وَلَيْسَ فِيهِ الْمَسْعُودِيُّ .محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ہی امام أحمد اور امام بزار نے یہ روایت نقل کی ہے : وہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حدیبیہ سے واپس آ رہے تھے پھر انہوں نے یہ بات ذکر کی کہ ان لوگوں نے ایک ریتلی زمین پر پڑاؤ کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کون ہمارا پہرا دے گا سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے جواب دیا : میں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے ۔
اس روایت کے رجال کی توثیق کی گئی ہے البتہ اس کی سند میں مسعودی نامی راوی نہیں ہے ۔