مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التوبة— توبہ کے بارے میں روایات
بَابُ اللَّهُ أَرْحَمُ بِعِبَادِهِ الْمُؤْمِنِينَ مِنَ الْوَالِدَةِ بِوَلَدِهَا . باب: اللہ تعالیٰ اپنے مومن بندوں پر اس سے زیادہ مہربان ہے جتنی ماں ، اپنی اولاد کے لئے مہربان ہوتی ہے
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: «خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ، فَإِذَا هُوَ بِصَبِيٍّ يَبْكِي، فَقَالَ: يَا عُمَرُ، ضُمَّ الصَّبِيَّ ; فَإِنَّهُ ضَالٌّ . فَجَاءَتْ أُمُّهُ فَأَخَذَتِ ابْنَهَا، فَجَعَلَتْ تَضُمُّهُ إِلَيْهَا، وَتَرْشُفُهُ وَتَبْكِي، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَتَرَوْنَ هَذِهِ رَحِيمَةً بِوَلَدِهَا؟ . فَقَالُوا: نَعَمْ. فَقَالَ: وَاللَّهِ، لَلَّهُ أَرْحَمُ بِالْمُسْلِمِينَ مِنْ هَذِهِ بِوَلَدِهَا». ¤ ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ فَائِدٌ: أَبُو الْوَرْقَاءِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ. ¤ ، وَيَأْتِي حَدِيثُ عُمَرَ فِي أَوَاخِرِ كِتَابِ الْبَعْثِ. ¤سیدنا عبداللہ بن ابواوفیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے جا رہے تھے ، راستے میں ایک بچہ نظر آیا ، جو رو رہا تھا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اے عمر ! اس بچے کو پکڑ لو ، کیونکہ یہ گمشدہ ہے ، اسی دوران اس بچے کی ماں آ گئی اور اس نے اس بچے کو لے لیا ، اس نے بچے کو اپنے ساتھ چمٹا لیا اور اسے ہلاتے ہوئے چومنے لگی اور رونے لگی ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : کیا تم لوگ یہ سمجھتے ہو کہ یہ اپنے بچے کے بارے میں رحم کرنے والی ہے ؟ لوگوں نے جواب دیا : جی ہاں ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اللہ کی قسم ! اللہ تعالیٰ مسلمانوں پر اس سے زیادہ رحم کرنے والا ہے ، جتنی یہ عورت اپنے بچے کے لئے ( رحم کرنے والی ہے ) ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی فائد ابوالورقاء ہے اور وہ متروک ہے ۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے منقول ایک حدیث ، دوبارہ زندہ کیے جانے سے متعلق کتاب کے آخر میں آئے گی ۔