مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التوبة— توبہ کے بارے میں روایات
بَابُ اسْتِغْفَارِ الْوَلَدِ لِوَالِدِهِ . باب: اولاد کا ، والد کے لئے دعائے مغفرت کرنا
حدیث نمبر: 17596
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَتْبَعُ الرَّجُلَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنَ الْحَسَنَاتِ أَمْثَالُ الْجِبَالِ ، فَيَقُولُ : أَنَّى هَذَا ؟ ! فَيُقَالُ : بِاسْتِغْفَارِ وَلَدِكَ لَكَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ ضُعَفَاءُ قَدْ وُثِّقُوا . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” قیامت کے دن ایک شخص کے پیچھے پہاڑوں جیسی نیکیاں آئیں گی ، وہ شخص دریافت کرے گا : یہ کہاں سے آئی ہیں ؟ تو اسے کہا: جائے گا : تمہاری اولاد کے ، تمہارے لیے دعائے مغفرت کرنے کی وجہ سے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں کچھ ضعیف راوی ہیں ، جن کی توثیق کی گئی ہے ۔