مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التوبة— توبہ کے بارے میں روایات
بَابُ اسْتِغْفَارِ الْوَلَدِ لِوَالِدِهِ . باب: اولاد کا ، والد کے لئے دعائے مغفرت کرنا
حدیث نمبر: 17595
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَيَرْفَعُ الدَّرَجَةَ لِلْعَبْدِ الصَّالِحِ فِي الْجَنَّةِ فَيَقُولُ : يَا رَبِّ ، أَنَّى لِي هَذِهِ ؟ ! فَيَقُولُ : بِاسْتِغْفَارِ وَلَدِكَ لَكَ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ ، وَقَدْ وُثِّقَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” بے شک اللہ تعالیٰ جنت میں کسی نیک بندے کے درجے کو بلند کرے گا ، وہ بندہ دریافت کرے گا : اے میرے پروردگار ! یہ مجھے کس وجہ سے ملا ہے ؟ تو پروردگار فرمائے گا : تمہاری اولاد کے ، تمہارے لیے دعائے مغفرت کرنے کی وجہ سے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ، صرف عاصم بن بہدلہ کا معاملہ مختلف ہے اور اس کی توثیق کی گئی ہے ۔