مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التوبة— توبہ کے بارے میں روایات
بَابُ الْعَجَلَةِ بِالِاسْتِغْفَارِ . باب: مغفرت طلب کرنے میں جلدی کرنا
حدیث نمبر: 17578
وَعَنْ أُمِّ عِصْمَةَ الْعَوْصِيَّةِ - امْرَأَةٍ مِنْ قَيْسٍ - قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَا مِنْ عَبْدٍ يَعْمَلُ ذَنْبًا إِلَّا وَقَفَ الْمَلَكُ الْمُوَكَّلُ بِإِحْصَاءِ ذُنُوبِهِ ثَلَاثَ سَاعَاتٍ ، فَإِنِ اسْتَغْفَرَ اللَّهَ مِنْ ذَنْبِهِ ذَلِكَ فِي شَيْءٍ مِنْ تِلْكَ السَّاعَاتِ لَمْ يُوقَفْ عَلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ أَبُو مَهْدِيٍّ سَعِيدُ بْنُ سِنَانٍ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ .
محمد محی الدین
سیده ام عصمہ عوصیہ ، جن کا تعلق قیس قبیلے سے ہے ، وہ بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب بندہ کسی گناہ کا ارتکاب کرتا ہے تو اس کے لئے مامور فرشتہ اس گناہ کو نوٹ کرنے سے تین گھڑیوں تک رکا رہتا ہے ، اگر وہ بندہ ان گھڑیوں کے دوران اللہ تعالیٰ سے اس گناہ کی مغفرت طلب کر لے تو قیامت کے دن وہ گناہ اس کے ذمہ عائد نہیں کیا جائے گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابومہدی سعید بن سنان ہے اور وہ متروک ہے ۔