مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التوبة— توبہ کے بارے میں روایات
بَابٌ مَفْتُوحٌ لِلتَّوْبَةِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ مِنْ نَحْوِهِ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ . باب: بندے کی توبہ کب تک قبول ہوتی ہے ؟
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ : يَقْبَلُ تَوْبَةَ عَبْدِهِ ، أَوْ يَغْفِرُ لِعَبْدِهِ ، مَا لَمْ يَقَعِ الْحِجَابُ " . قِيلَ : وَمَا وُقُوعُ الْحِجَابِ ؟ ! قَالَ : " تَخْرُجُ النَّفْسُ وَهِيَ مُشْرِكَةٌ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَابِتِ بْنِ ثَوْبَانَ ، وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ ، وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا ثِقَاتٌ ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الْبَزَّارِ فِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اللہ تعالیٰ بندے کی توبہ قبول کرتا رہتا ہے ( راوی کو شک ہے ، یا شاید یہ الفاظ ہیں : ) اللہ تعالیٰ بندے کی مغفرت کرتا رہتا ہے ، جب تک حجاب واقع نہیں ہو جاتا ، عرض کی گئی : حجاب واقع ہونے سے مراد کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا : جان کا ایسی حالت میں نکلنا کہ وہ مشرک ہو ۔ “
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ثابت بن ثوبان ہے ، جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے ، اور دوسرے لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ” ثقہ “ ہیں ، امام بزار کی دو اسناد میں سے ، ایک میں ایک راوی ابراہیم بن ہانی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔