مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التوبة— توبہ کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ خَافَ مِنْ ذُنُوبِهِ . باب: اس شخص کا بیان ، جو اپنے گناہوں سے خوفزدہ ہو
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : كَانَ رَجُلٌ كَثِيرُ الْمَالِ لَمَّا حَضَرَهُ الْمَوْتُ قَالَ لِأَهْلِهِ : إِنْ فَعَلْتُمْ مَا أَمَرْتُكُمْ بِهِ ، أَوْرَثْتُكُمْ مَالًا كَثِيرًا ، قَالُوا : نَعَمْ ، قَالَ : إِذَا مُتُّ فَأَحْرِقُونِي ، ثُمَّ اطْحَنُونِي ، فَإِذَا كَانَ يَوْمُ رِيحٍ فَارْتَقُوا فَوْقَ قُلَّةِ جَبَلٍ فَذَرُونِي ; فَإِنَّ اللَّهَ إِنْ قَدَرَ عَلِيَّ لَمْ يَغْفِرْ لِي ، فَفُعِلَ ذَلِكَ بِهِ ، فَاجْتَمَعَ فِي يَدَيِ اللَّهِ فَقَالَ : مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا صَنَعْتَ ؟ قَالَ : يَا رَبِّ ، مَخَافَتُكَ ، قَالَ : فَاذْهَبْ فَقَدْ غَفَرْتُ لَكَ . ¤سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص تھا ، جس کے پاس بہت سا مال تھا ، جب اس کی موت کا وقت قریب آیا ، تو اس نے اپنے اہل خانہ سے کہا: میں تمہیں ، جو حکم دوں گا ، اگر تم ویسا کرو گے تو میں تمہیں بہت سا مال دوں گا ، اہل خانہ نے کہا: ٹھیک ہے ، اس نے کہا: جب میں مر جاؤں ، تو تم مجھے جلا دینا پھر تم مجھے پیس دینا ، پھر جب ہوا چل رہی ہو ، تو تم پہاڑ کی چوٹی پر چڑھ جانا اور مجھے اُڑا دینا ، کیونکہ اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے تنگی کا شکار کیا ، تو وہ میری مغفرت نہیں کرے گا ، اس کی لاش کے ساتھ ایسا ہی کیا گیا ، پھر اس کو اکٹھا کر کے اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش کیا گیا ، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا : تم نے ایسا کیوں کیا ؟ اس شخص نے عرض کی : اے میرے پروردگار ! تیرے خوف کی وجہ سے ، تو پروردگار نے فرمایا : تم جاؤ ! میں نے تمہاری مغفرت کر دی ہے ۔ “