مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التوبة— توبہ کے بارے میں روایات
بَابُ "الْحُزْنُ كَفَّارَةٌ " . باب: غم ، کفارہ ہوتا ہے
حدیث نمبر: 17474
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا كَثُرَتْ ذُنُوبُ الْعَبْدِ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ مَا يُكَفِّرُهَا ; ابْتَلَاهُ اللَّهُ بِالْحُزْنِ لِيُكَفِّرَهَا عَنْهُ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالْبَزَّارُ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب بندے کے گناہ زیادہ ہو جائیں اور اس کا کوئی ایسا عمل نہ ہو ، جو ان گناہوں کا کفارہ بن سکتا ہو ، تو اللہ تعالیٰ اس شخص کو غم میں مبتلا کر دیتا ہے ، تاکہ وہ غم اس کے گناہوں کا کفارہ بن جائے ۔ “
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔