مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ وَقْتِ الْمَغْرِبِ . باب: مغرب کی نماز کا وقت
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " صَلُّوا الْمَغْرِبَ لِفِطْرِ الصَّائِمِ ، وَبَادِرُوا طُلُوعَ النَّجْمِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَلَفْظُهُ عِنْدَ الطَّبَرَانِيِّ : " صَلُّوا صَلَاةَ الْمَغْرِبِ مَعَ سُقُوطِ الشَّمْسِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ رَجُلٍ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَسْلَمَ أَبِي عِمْرَانَ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” مغرب کی نماز اُس وقت ادا کر لو ! جب روزہ دار ، افطار کرتا ہے ، اور اسے ستارے نکلنے سے پہلے ادا کر لو “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، امام طبرانی نے اس میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” سورج غروب ہونے کے ساتھ ہی ، مغرب کی نماز ادا کر لو“ ۔ یہ روایت امام أحمد نے یزید بن ابوحبیب کے حوالے سے ، ایک شخص کے حوالے سے ، سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ” ثقہ “ ہیں ، اسے امام طبرانی نے یزید بن ابوحبیب کے حوالے سے ، اسلم ابوعمران کے حوالے سے ، سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔