مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ الِاسْتِعَاذَةِ مِنَ الشَّيْطَانِ . باب: شیطان سے پناہ مانگنا
حدیث نمبر: 17169
عَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنِ اسْتَعَاذَ بِاللَّهِ فِي الْيَوْمِ عَشْرَ مَرَّاتٍ مِنَ الشَّيْطَانِ ، وَكَّلَ اللَّهُ بِهِ مَلَكًا يَرُدُّ عَنْهُ الشَّيَاطِينَ " . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ ، وَيَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ ، وَقَدْ وُثِّقَا عَلَى ضَعْفِهِمَا ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص ایک دن میں دس مرتبہ شیطان سے ( بچنے کے لئے ) اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے ایک فرشتے کو مقرر کر دیتا ہے ، جو شیاطین کو اس شخص سے دور کرتا رہتا ہے ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم اور ایک راوی یزید رقاشی ہے ، ان دونوں کے ضعیف ہونے کے باوجود ان کی توثیق کی گئی ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔