مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا دَخَلَ كَنِيسَةً ، أَوْ رَأَى شَيْئًا مِنْ آلَاتِ الْكُفْرِ . باب: جب آدمی گرجا گھر میں داخل ہو ، یا کفر کے آلات میں سے کوئی چیز دیکھے ، تو کیا پڑھے ؟
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ سَمِعَ صَوْتَ نَاقُوسٍ ، أَوْ دَخَلَ بَيْعَةً ، أَوْ كَنِيسَةً ، أَوْ بَيْتَ نَارٍ ، أَوْ بَيْتَ أَصْنَامٍ فَقَالَ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، وَلَا نَعْبُدُ إِلَّا إِيَّاهُ ; كُتِبَ لَهُ مِنَ الْأَجْرِ عَدَدُ مَنْ لَمْ يَقُلْهَا ، أَوْ كُتِبَ عِنْدَ اللَّهِ صِدِّيقًا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ الصُّبْحِ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص ناقوس کی آواز سنے یا یہودیوں یا عیسائیوں کے عبادت خانے میں داخل ہو یا آگ والے مندر میں یا بتوں والے مندر میں داخل ہو اور یہ پڑھ لے : «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، وَلَا نَعْبُدُ إِلَّا إِيَّاهُ»
” اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، ہم صرف اسی کی عبادت کرتے ہیں ۔ “
( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : ) تو اللہ تعالیٰ اُس شخص کو اتنی تعداد میں اجر عطا کرتا ہے ، جتنی تعداد ان لوگوں کی ہے ، جنہوں نے یہ ( یعنی کلمہ ) نہیں پڑھا ( یہاں شاید راوی کو شک ہے کہ شاید یہ الفاظ ہیں : ) وہ شخص اللہ تعالیٰ کے نزدیک ” صدیق “ کے طور پر نوٹ ہو جاتا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمر بن صبح ہے اور وہ متروک ہے ۔