مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا وَقَعَتْ كَبِيرَةٌ . باب: جب کوئی بڑا ( حادثہ یا آفت ) واقع ہو ، تو آدمی کیا پڑھے ؟
حدیث نمبر: 17137
عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا وَقَعَتْ كَبِيرَةٌ ، أَوْ هَاجَتْ رِيحٌ مُظْلِمَةٌ ، فَعَلَيْكُمْ بِالتَّكْبِيرِ ; فَإِنَّهُ يُجْلِي الْعَجَاجَ الْأَسْوَدَ " . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ عَنْبَسَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب کوئی بڑی ( آفت یا بڑا حادثہ ) رونما ہو ، یا تاریک ( یعنی گرد آلود ) تیز ہوا چل پڑے ، تو تم پر تکبیر کہنا لازم ہے ، کیونکہ وہ سیاہ دھویں ( یا غبار ) کو ختم کر دے گی ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عنبسہ بن عبدالرحمان ہے اور وہ متروک ہے ۔