مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يَبِيتُ عَلَى طَهَارَةٍ . باب: اس شخص کا بیان ، جو باوضو حالت میں رات گزارتا ہے
حدیث نمبر: 17074
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " طَهِّرُوا هَذِهِ الْأَجْسَادَ طَهَّرَكُمُ اللَّهُ ; فَإِنَّهُ لَيْسَ مَنْ عَبْدٍ يَبِيتُ طَاهِرًا إِلَّا بَاتَ مَعَهُ فِي شِعَارِهِ مَلَكٌ لَا يَنْقَلِبُ سَاعَةً مِنَ اللَّيْلِ إِلَّا قَالَ : اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِعَبْدِكَ ; فَإِنَّهُ بَاتَ طَاهِرًا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” تم ان جسموں کو پاک رکھو ! اللہ تعالیٰ تمہیں پاک رکھے گا ، کیونکہ جو بھی بندہ باوضو حالت میں رات بسر کرتا ہے ، تو اس کے لحاف میں ایک فرشتہ بھی اس کے ساتھ رات گزارتا ہے ، وہ شخص رات کی جس بھی گھڑی میں اُٹھتا ہے ، تو فرشتہ یہ کہتا ہے : اے اللہ ! تو اپنے اس بندے کی مغفرت کر دے ! کیونکہ اس نے باوضو حالت میں رات گزاری ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔