مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْأُمَّةِ . باب: اس امت کی فضیلت کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16725
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ : إِذَا جَمَعَ اللَّهُ الْخَلَائِقَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أُذِنَ لِأُمَّةِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي السُّجُودِ ، فَيَسْجُدُونَ لَهُ طَوِيلًا ، ثُمَّ يُقَالُ لَهُمْ : ارْفَعُوا رُءُوسَكُمْ ، قَدْ جَعَلْنَا عِدَّتَكُمْ فِدَاءً لَكُمْ مِنَ النَّارِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمُسَاوِرِ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوموسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : قیامت کے دن جب اللہ تعالیٰ مخلوقات کو جمع کرے گا ، تو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کو سجدہ کرنے کی اجازت دے گا ، تو وہ لوگ اس کی بارگاہ میں طویل سجدہ کریں گے ، پھر ان سے کہا: جائے گا : تم لوگ اپنے سر اٹھاؤ ! کیونکہ ہم نے تمہاری تعداد جتنے لوگوں کو جہنم سے تمہارا فدیہ قرار دیدیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبدالاعلیٰ بن ابوالمساور ہے اور وہ متروک ہے ۔