حدیث نمبر: 16721
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مِنَ الْأُمَمِ أُمَّةٌ ضُرِبَ لَهُمْ مَثَلٌ ، كَمَثَلِ أُجَرَاءَ ائْتَجَرَهُمْ رَجُلٌ يَعْمَلُونَ لَهُ يَوْمًا كُلَّهُ ، وَجَعَلَ لَهُمْ قِيرَاطًا قِيرَاطًا ، فَعَمِلُوا حَتَّى إِذَا انْتَصَفَ النَّهَارُ سَئِمُوا ، فَقَالُوا لِلرَّجُلِ : حَاسِبْنَا فَحَاسَبَهُمْ ، فَكَانَ لَهُمْ نِصْفُ قِيرَاطٍ ، فَقَالَ : مَنْ يَعْمَلُ لِي إِلَى اللَّيْلَةِ عَلَى قِيرَاطٍ قِيرَاطٍ ؟ فَبَايَعَهُ قَوْمٌ آخَرُونَ ، فَعَمِلُوا حَتَّى إِذَا كَانُوا قَرِيبًا مِنْ صَلَاةِ الْعَصْرِ سَئِمُوا ، قَالُوا : حَاسِبْنَا فَحَاسَبَهُمْ ، فَكَانَ لَهُمْ نِصْفُ قِيرَاطِ نِصْفُ قِيرَاطٍ ، وَأَحَبَّ الرَّجُلُ أَنْ يُقْضَى لَهُ قَبْلَ اللَّيْلِ ; فَائْتَجَرَ قَوْمًا عَلَى أَنْ يُكْمِلُوا لَهُ مَا غَبَرَ مِنْ عَمَلِهِ إِلَى اللَّيْلِ عَلَى قِيرَاطَيْنِ قِيرَاطَيْنِ " . فَقَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنِّي لَأَرْجُو إِنْ شَاءَ اللَّهُ أَنْ تَكُونُوا أَنْتُمْ صَاحِبَ الْقِيرَاطَيْنِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” امتوں میں سے ایک امت کے لئے یہ مثال بیان کی گئی ہے کہ اُن کی مثال ایسے مزدوروں کی مانند ہے ، جنہیں کوئی شخص مزدور رکھتا ہے کہ وہ مزدور سارا دن اس کے لئے کام کریں گے اور وہ ان مزدوروں کو ایک ایک قیراط دے گا ، پھر وہ مزدور کام کرنا شروع کرتے ہیں یہاں تک کہ جب دوپہر ہوتی ہے تو وہ تھک جاتے ہیں ، وہ اس شخص سے کہتے ہیں تم ہمارے ساتھ حساب کر لو ! وہ ان کے ساتھ حساب کرتا ہے تو ان مزدوروں کے حصے میں نصف قیراط آتا ہے ، وہ شخص یہ کہتا ہے : کون رات تک میرے لیے کام کرے گا اسے ایک ایک قیراط دیا جائے گا ، تو کچھ دوسرے لوگ اس کے ساتھ سودا طے کر لیتے ہیں اور کام کرتے رہتے ہیں ، یہاں تک کہ جب عصر کی نماز کے قریب کا وقت ہوتا ہے تو وہ تھک جاتے ہیں اور یہ کہتے ہیں : تم ہمارے ساتھ حساب کر لو وہ ان کے ساتھ حساب کرتا ہے ، تو ان لوگوں کو نصف ، نصف قیراط ملتا ہے ۔
وہ شخص یہ چاہتا ہے کہ رات ہونے سے پہلے اُس کا کام پورا ہو جائے ، تو وہ ایک قوم کو مزدور رکھتا ہے ، اس شرط پر کہ وہ باقی رہ جانے والا کام اُسے رات تک مکمل کر دیں اور انہیں دو دو قیراط ملیں گے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : مجھے امید ہے ، اگر اللہ نے چاہا تو تم لوگ دو دو قیراط وصول کرنے والے ہوؤ گے ( یعنی تم لوگ عمل تھوڑا کرو گے اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ سے تمہیں زیادہ اجر و ثواب حاصل ہو گا ) ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16721
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7054)»