حدیث نمبر: 1666
وَعَنْ أَبِي مُسْلِمٍ قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى أَبِي أُمَامَةَ وَهُوَ يَتَفَلَّى فِي الْمَسْجِدِ وَيَدْفِنُ الْقَمْلَ فِي الْحَصَى ، فَقُلْتُ : يَا أَبَا أُمَامَةَ ، إِنَّ رَجُلًا حَدَّثَنِي عَنْكَ أَنَّكَ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنْ تَوَضَّأَ فَأَسْبَغَ الْوُضُوءَ غَسَلَ يَدَيْهِ وَوَجْهِهِ ، وَمَسَحَ عَلَى رَأْسِهِ وَأُذُنَيْهِ ، ثُمَّ قَامَ إِلَى صَلَاةٍ مَفْرُوضَةٍ - غَفَرَ اللَّهُ لَهُ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ مَا مَشَتْ إِلَيْهِ رِجْلَاهُ ، وَقَبَضَتْ عَلَيْهِ يَدَاهُ ، وَسَمِعَتْ إِلَيْهِ أُذُنَاهُ ، وَنَظَرَتْ إِلَيْهِ عَيْنَاهُ ، وَحَدَّثَ بِهِ نَفْسَهُ مِنْ سُوءٍ " ، فَقَالَ : وَاللَّهِ لَقَدْ سَمِعْتُهُ مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِرَارًا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ أَبِي مُسْلِمٍ الثَّعْلَبِيِّ عَنْهُ ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ . ¤
محمد محی الدین

ابومسلم بیان کرتے ہیں : میں سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا ، وہ اس وقت مسجد میں جوئیں نکال رہے تھے ، اور جوؤں کو کنکریوں میں دفن کر رہے تھے ، میں نے کہا: اے سیدنا ابوامامہ ! ایک شخص نے مجھے آپ کے حوالے سے یہ حدیث بیان کی ہے کہ آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جو شخص وضو کرتے ہوئے اچھی طرح وضو کرے ، اور اپنے دونوں ہاتھوں اور چہرے کو دھو لے ، اور اپنے سر اور اپنے کانوں کا مسح کر لے ، اور پھر اُٹھ کر فرض نماز ادا کرے ، تو اللہ تعالیٰ اس شخص کے ، اُس دن کے ان گناہوں کی مغفرت کر دیتا ہے ، جس کی طرف اس کے پاؤں چل کر گئے ہوں ، یا جنہیں اُس کے ہاتھوں نے پکڑا ہو ، یا جس کو اُس کے کانوں نے سنا ہو ، یا جس کی طرف اُس کی آنکھوں نے دیکھا ہو ، یا جو اُس نے اپنے من میں بُرا سوچا ہو “ ۔ تو سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اللہ کی قسم ! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات کئی مرتبہ سنی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ابومسلم ثعلبی کی اُن سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور میں نے کسی کو اس راوی کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 1666
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف