مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الشَّامِ . باب: شام کی فضیلت کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16657
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَحْنُ عِنْدُهُ : " طُوبَى لِلشَّامِ " . قُلْنَا : مَا لَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " إِنَّ الرَّحْمَنَ لَبَاسِطٌ رَحْمَتَهُ عَلَيْهِ " . ¤ قُلْتُ لَهُ ، عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ : " إِنَّ مَلَائِكَةَ الرَّحْمَنِ لَبَاسِطَةٌ أَجْنِحَتِهَا عَلَى الشَّامِ " رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ہم اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : شام کے لیے مبارکباد ہے ، ہم نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کس حوالے سے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : رحمن نے اپنی رحمت اُس پر پھیلائی ہے ۔ “
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام ترمذی نے ان صحابی کے حوالے سے یہ الفاظ نقل کئے ہیں : ” رحمان کے فرشتوں نے اپنے پر ، شام پر پھیلائے ہوئے ہیں ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔