مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الشَّامِ . باب: شام کی فضیلت کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16638
عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ قَالَ : حَدَّثَنَا أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " سَيُفْتَحُ عَلَيْكُمُ الشَّامُ ، فَإِذَا خُيِّرْتُمُ الْمُنَازِلَ فِيهَا فَعَلَيْكُمْ بِمَدِينَةٍ يُقَالُ لَهَا : دِمَشْقُ ; فَإِنَّهَا مَعْقِلُ الْمُسْلِمِينَ فِي الْمَلَاحِمِ ، وَفِسْطَاطُهَا مِنْهَا بِأَرْضٍ يُقَالُ لَهَا : الْغُوطَةُ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
جبیر بن نفیر بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے ، ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات بیان کی ہے : آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” عنقریب تمہارے لئے شام فتح ہو جائے گا ، جب تمہیں اس میں رہائشی جگہ کے بارے میں اختیار دیا جائے تو تم پر اس شہر میں رہنا لازم ہے ، جس کا نام ” دمشق “ ہو گا ، کیونکہ وہ جنگوں میں ، مسلمانوں کی چھاؤنی ہو گا ، اور اس میں سے ان کا خیمہ اُس جگہ پر ہو گا ، جس کا نام ” غوطہ “ ہو گا ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن مریم ہے اور وہ ضعیف ہے ۔