حدیث نمبر: 16601
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنِّي دَعَوْتُ لِلْعَرَبِ فَقُلْتُ : اللَّهُمَّ مَنْ لَقِيَكَ مِنْهُمْ مُعْتَرِفًا بِكَ فَاغْفِرْ لَهُ أَيَّامَ حَيَاتِهِ ، وَهِيَ دَعْوَةُ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ - عَلَيْهِمَا السَّلَامُ - ، وَإِنَّ لِوَاءَ الْحَمْدِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِيَدِي ، وَإِنَّ أَقْرَبَ الْخَلْقِ إِلَى لِوَائِي يَوْمَئِذٍ الْعَرَبُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرَوَى الْبَزَّارُ مِنْهُ : " اللَّهُمَّ مَنْ لَقِيَكَ مِنْهُمْ مُصَدِّقًا بِكَ ، مُوقِنًا فَاغْفِرْ لَهُ " . فَقَطْ . وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میں نے عربوں کے لئے دعا کرتے ہوئے یہ کہا: ” اے اللہ ! ان میں سے جو شخص ایسی حالت میں تیری بارگاہ میں حاضر ہو کہ وہ تیرے بارے میں اعتراف کرتا ہو ، تو اس کی پوری زندگی کی مغفرت کر دینا “ سیدنا ابراہیم علیہ السلام اور سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی بھی یہی دعا تھی ، اور قیامت کے دن لواء الحمد میرے ہاتھ میں ہو گا ، اور اُس دن مخلوق میں سے میرے جھنڈے کے سب سے زیادہ قریب عرب ہوں گے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، امام بزار نے اس میں سے یہ حصہ نقل کیا ہے : ” اے اللہ ! ان میں سے جو ایسی حالت میں تیری بارگاہ میں حاضر ہوں کہ وہ تیری تصدیق کرتا ہو اور تجھ پر یقین رکھتا ہو ، تو اس کی مغفرت کر دینا ۔ “ ان دونوں روایات کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16601
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2833)»