مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي بَنِي تَمِيمٍ . باب: بنوتمیم کے بارے میں جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16571
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : رُبَّمَا ضَرَبَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى كَتِفِي وَقَالَ : " أَحِبُّوا بَنِي تَمِيمٍ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ : لَا يُرْوَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ ، وَفِيهِ عُبَيْدَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ . ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ ، وَلَمْ يَجْرَحْهُ أَحَدٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : بعض اوقات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے کندھے پر ہاتھ مار کر یہ ارشاد فرماتے تھے : ” تم لوگ بنو تمیم سے محبت رکھو ! “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، وہ کہتے ہیں : یہ روایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے صرف اس سند کے حوالے سے منقول ہے ، اس سند میں ایک راوی عبیدہ بن عبدالرحمن ہے جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے ، کسی نے اس پر جرح نہیں کی ہے اور اس روایت کے بقیہ رجال ” ثقہ “ ہیں ۔