حدیث نمبر: 16558
وَعَنْ أَبِي بَرْزَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَسْلَمُ سَالَمَهَا اللَّهُ ، وَغِفَارُ غَفَرَ اللَّهُ لَهَا ، مَا أَنَا قُلْتُهُ وَلَكِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - قَالَهُ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالْبَزَّارُ ، وَأَبُو يَعْلَى ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ عَنْهُمَا ، وَأَسَانِيدُهُمْ جَيِّدَةٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اسلم قبیلے کے لوگوں کو اللہ تعالیٰ سلامت رکھے ، اور غفار قبیلے کے لوگوں کی اللہ تعالیٰ مغفرت کرے ، یہ بات میں نہیں کہہ رہا ہوں ، بلکہ یہ بات اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمائی ہے ۔ “
یہ روایت امام أحمد ، امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، امام طبرانی نے اسے ان دونوں کے حوالے سے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے ، اور ان حضرات کی اسانید عمدہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16558
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ جید
تخریج حدیث «اخرجه أبو يعلى فى المسند (7438) اخرجه احمد فى المسند (420/4)»