مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْأَنْصَارِ . باب: انصار کی فضیلت کے بارے میں ، جو منقول ہے
وَعَنْ عُثْمَانَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " الْإِيمَانُ يَمَانٌ [ وَرَدْءُ ] الْإِيمَانِ فِي قَحْطَانَ ، وَالْقَسْوَةُ فِي وَلَدِ عَدْنَانَ ، حِمْيَرُ رَأْسُ الْعَرَبِ وَنَابُهَا ، وَمَذْحِجٌ هَامَتُهَا وَعِصْمَتُهَا ، وَالْأَزْدُ كَاهِلُهَا وَجُمْجُمَتُهَا ، وَهَمْدَانُ غَارِبُهَا وَذُرْوَتُهَا ، اللَّهُمَّ أَعِزَّ الْأَنْصَارَ الَّذِينَ أَقَامَ اللَّهُ بِهِمْ الدِّينُ ، الَّذِينَ آوَوْا ، وَنَصَرُوا ، وَحَمَوْنِي ، وَهُمْ أَصْحَابِي فِي الدُّنْيَا ، وَشِيعَتِي فِي الْآخِرَةِ ، وَأَوَّلُ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” ایمان یمنی ہے اور ایمان کے مددگار قحطان میں ہیں اور سختی عدنان کی اولاد میں ہے ، حمیر عربوں کا سر اور اصل ہیں اور ازد ان کا کاہل ( مخصوص رگ ) اور جمجمہ ( سر کی ہڈی ) ہیں اور مذحج اُن کا سر ہیں اور ان کا بچاؤ ہیں اور ہمدان ان کی گردن اور کوہان ہیں ، اے اللہ ! انصار کو عزت دے ، جن کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے دین کو قائم کیا ، جنہوں نے پناہ دی اور مدد کی اور میری حمایت کی ، وہ دنیا میں میرے ساتھی ہیں اور آخرت میں میرا گروہ ہیں اور میری امت میں سے وہ سب سے پہلے جنت میں داخل ہوں گے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔