حدیث نمبر: 16526
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ : كَانَتِ الْأَنْصَارُ إِذَا جَرُّوا نَخْلَهُمْ قَسَّمَ الرَّجُلُ تَمْرَةً إِلَى قِسْمَيْنِ : أَحَدُهُمَا أَقَلُّ مِنَ الْآخَرِ ، ثُمَّ يَجْعَلُونَ السَّعَفَ مَعَ أَقَلِّهِمَا ، ثُمَّ يُخَيِّرُونَ الْمُسْلِمِينَ فَيَأْخُذُونَ أَكْثَرَهُمَا ، وَيَأْخُذُ الْأَنْصَارُ أَقَلَّهُمَا مِنْ أَجْلِ السَّعَفِ ، حَتَّى فُتِحَتْ خَيْبَرُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " قَدْ وَفَّيْتُمْ لَنَا بِالَّذِي كَانَ عَلَيْكُمْ ، فَإِنْ شِئْتُمْ أَنْ تَطِيبَ أَنْفُسُكُمْ بِنَصِيبِكُمْ مِنْ خَيْبَرَ ، وَتَطِيبَ لَكُمْ ثِمَارُكُمْ فَعَلْتُمْ " . قَالُوا : إِنَّهُ قَدْ كَانَ لَكَ عَلَيْنَا شُرُوطٌ ، وَلَنَا عَلَيْكَ شَرْطٌ بِأَنَّ الْجَنَّةَ لَنَا ، فَقَدْ فَعَلْنَا الَّذِي سَأَلْتَنَا بِأَنَّ لَنَا شَرْطَنَا ، قَالَ : " فَذَاكُمْ لَكُمْ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ طَرِيقَيْنِ ، وَفِيهِمَا مَجَالِدٌ ، وَفِيهِ خِلَافٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ إِحْدَاهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انصار جب اپنی کھجوروں کے درخت سے کھجوریں اُتارتے تھے تو ہر آدمی کھجوروں کو دو حصوں میں تقسیم کر لیتا تھا ، ان میں سے ایک حصہ ، دوسرے سے کم ہوتا تھا ، پھر وہ شاخوں کو کم والے حصے کے ساتھ ملا دیتے تھے ، پھر مسلمانوں کو اختیار دیا جاتا تھا تو وہ ان میں سے زیادہ والا حصہ لے لیتے تھے ، اور انصار تھوڑا حصہ لیتے تھے ، کیونکہ اس میں شاخیں وغیرہ ہوتی تھیں ، یہاں تک کہ جب خیبر فتح ہو گیا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم لوگوں کے ذمہ جو چیز لازم تھی وہ تم نے ہمیں پوری ادا کر دی ، اب اگر تم چاہو تو خیبر میں اپنا حصہ لے کر مطمئن ہو جاؤ اور اگر تم چاہو تو اپنے یہ پھل لے لو ، جیسے تم کرو گے ٹھیک ہے تو ان لوگوں نے عرض کی : آپ کے لئے ہمارے ذمہ ایک شرط تھی اور ہمارے لئے آپ کے ذمہ ایک شرط تھی کہ ہمیں جنت ملے گی تو ہم نے تو وہ کر دیا ، جو آپ نے ہم سے مانگا تھا ، کیا ہمیں وہ چیز ملے گی جو ہم نے شرط عائد کی ہے ؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : وہ چیز تمہیں ملے گی ۔
یہ روایت امام بزار نے دو حوالوں سے نقل کی ہے اور ان دونوں میں ایک راوی مجالد ہے اور اس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے ان دونوں میں سے ایک کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16526
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف