مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْأَنْصَارِ . باب: انصار کی فضیلت کے بارے میں ، جو منقول ہے
وَعَنْ رَبَاحِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُوَيْطِبٍ قَالَ : حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي : أَنَّهَا سَمِعَتْ أَبَاهَا : سَعِيدَ بْنَ زَيْدٍ يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَا وُضُوءَ لَهُ ، وَلَا وُضُوءَ لِمَنْ لَمْ يَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ تَعَالَى عَلَيْهِ ، وَلَا يُؤْمِنُ بِاللَّهِ مَنْ لَا يُؤْمِنُ بِي ، وَلَا يُؤْمِنُ بِي مَنْ لَا يُحِبُّ الْأَنْصَارَ " . قُلْتُ : رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ ، وَابْنُ مَاجَهْ خَالِيًا عَنْ ذِكْرِ الْأَنْصَارِ . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ أَبُو ثِفَالٍ الْمُرِّيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤رباح بن عبدالرحمن بن حويطب بیان کرتے ہیں : میری دادی نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے کہ اس خاتون نے اپنے والد سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے : انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” اس شخص کی نماز نہیں ہوتی ، جس کا وضو نہ ہو ، اور اس شخص کا وضو نہیں ہوتا ، جس نے اُس سے پہلے اللہ کا نام نہ لیا ہو ، اور وہ شخص اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھنے والا نہیں ہوتا جو مجھ پر ایمان نہ رکھتا ہو ، اور وہ شخص مجھ پر ایمان رکھنے والا نہیں ہوتا ، جو انصار سے محبت نہ کرتا ہو ۔ “
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابوداؤ اور امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے ، تاہم اس میں انصار والا حصہ نہیں ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابوثفال مری ہے اور وہ ضعیف ہے ۔